بھارت نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں روند ڈالا

0 349

تروواننتاپورم: بھارت نے سری لنکن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 317 رنز کے سب سے بڑے مارجن سے تاریخی شکست دے کر ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی سورماؤں نے کیرالا کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی لنکا ڈھا ڈی، تیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو رکارڈ شکست سے دوچار کیا۔

بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو جیت کےلیے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے جواب میں لنکن کھلاڑی صرف 73 رنز ہی بنا سکے اور آل آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت نے ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے مارجن کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی، اس سے قبل رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح نیوزی لینڈ نے 290 رنز سے حاصل کی تھی۔

تاریخی میچ کے دوران بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 166 جب کہ شبمان گل نے 116 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر کی 46ویں اور مجموعی طور پر 74ویں سنچری اسکور کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.