پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اپنے ہی ریکارڈ سے انجان نکلے

0 32

کراچی: نسیم شاہ نے ایک ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں مگر سب سے پہلے ایک ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر وقار یونس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کراچی میں کھیلے گئے پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نسیم شاہ نے پانچ کیویز کو آؤٹ کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کیا تاہم قارئین اس بات سے نا آگاہ ہیں کہ پاکستان کے پاس پہلے بھی ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں جو اپنے ہی ریکارڈ سے انجان تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے گفتگو کے دوران صحافی نے وقار یونس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ اس میدان میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہیں۔

سابق پاکستانی گیند باز وقار یونس یہ جان کر حیران رہ گئے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ریکارڈ ہے جسے کوئی بھی نہیں توڑ سکتا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.