لائیر کلرک بار ایسوی ایشن تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری خادم حسین جنجوعہ کے بھائی انتقال کر گئے

0 27

پڑی درویزہ: لائیر کلرک بار ایسوی ایشن تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری خادم حسین جنجوعہ کے بھائی کرامت حسین انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 66سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ 7مرلہ سکیم سوہاوہ کے قریبی بابا شیرازی قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت حافظ اختر حسین سیالوی نے کی۔

نماز جنازہ میں عوام کی اکثریت کے علاوہ کلرک بار ایسوسی ایشن سوہاوہ کے صدر محمود حسین، اراکین کلرک بار ایسو سی ایشن، صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ یاسر مغل ایڈووکیٹ اور اراکین وکلا بار ایسوسی ایشن سوہاوہ ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری مرزا عبدالغفار، پی پی پی سٹی صدر سوہاوہ شوکت علی، انجمن اسٹامپ فروشاں کے سید ساجد حسین شاہ، چوہدری رستم شیراز، رئیس ضمیر مرزا دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.