ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کار کنوں کی محنت کا ثمر ہے۔ اشفاق احمد ملک

پڑی درویزہ: اشفاق احمد ملک نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی 6قومی اور 3صوبائی نشستوں پر شاندار کامیابی کار کنوں کی محنت کا ثمر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق نائب تحصیل ناظم سوہاوہ ، سابق چیئر میں یونین کونسل ججیال اشفاق احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن میں اس کامیابی کے بعد موجودہ امپورٹڈ حکومت کو اپنی سیاست کے نقشے کا نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، وہ میڈیا سے باتیں کر رہے تھے۔
اشفاق احمد ملک نے کہا کہ حکومت کی تباہ کن مہنگائی، پٹرول اور بجلی کی آسمان کو چھوتی قیمتیں موجودہ امپورٹڈ حکومت کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان نتائج کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی شاندار کامیابی کے ساتھ بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی۔