گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ کا میٹرک کا سالانہ نتیجہ 91 فیصد رہا

0 18

پڑی درویزہ: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ کا میٹرک کا سالانہ نتیجہ 91 فیصد رہا، نایاب زہرہ 1036 نمبر حاصل کر اول رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ کا میٹرک سالانہ نتیجہ 91 فیصد رہا، شاندار کامیابی کا سکول کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور محنتی استانیوں کے سر جاتا ہے۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ قدسیہ ۃ النساء کی میڈیا سے گفتگو ، انہوں نے نتیجہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 57 طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 52 طالبات کامیاب قرار پائیں۔

ہیڈ مسٹریس کے مطابق میٹرک کی ہونہار طالبہ نایاب زہرہ 1036 نمبر لے کر اول جبکہ طالبہ صفا بتول نے 854 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کلاس کی طالبہ سویرا تبسم 837 نمبروں کے ساتھ سوم رہیں۔

سرکاری ادارے کی شاندار کامیابی پر نہ صرف علاقہ بھر کے سرکاری و عوامی، سماجی حلقوں نے مشترکہ طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ قدسیۃ النساء اور اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی عملہ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

کامیاب طالبات کے والدین نے خصوصاً نجی (پرائیویٹ) کے مقابلے میں سرکاری شعبہ کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.