آئیسکو واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال میں بجلی کا 14گھنٹے طویل بریک ڈاؤن

پڑی درویزہ: آئیسکو واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال میں بجلی کا 14گھنٹے طویل بریک ڈاؤن، کاروبار زندگی درہم برہم، دن بارہ بجے ایس ڈی او سے رابطہ کیا گیا، شاید خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے، صارفین کی دن بھر کی مصروفیات سخت متاثر ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ آئیسکو واپڈا سب ڈویژن خانپور چکوال کے زیر نگرانی علاقوں میں گزشتہ رات سے 14 جولائی دن ساڑھے تین بجے تک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، ٹیلرنگ، کمپیوٹر، فوٹو سٹیٹ اور ویلڈنگ کا کاروبار دن بھر رکا رہا۔ گھریلو صارفین خصوصاً پانی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ۔
دن بارہ بجے متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر واپڈا خانپور چکوال سے مقامی میڈیا نے رابطہ کیا تو محسوس ہوا کہ موصوف خواب خرگوش میں ہمہ تن گوش تھے صرف اتنا کہہ کر مطمئن کر دیا کہ فنی خرابی کی وجہ سے بجلی بند ہے بحال کر دی جائے گی۔ فنی خرابی کی تفصیلات سے آگاہ تک نہیں کیا۔ کاروباری اور گھریلو صارفین 14گھنٹے بجلی کی فراہمی سے محرو م رہے۔
عوامی سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر آئیسکو اسلام آباد سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔