نیشنل بینک چوآسیدن شاہ برانچ کے منیجر ملک نوراسب کے والد گرامی ملک فیروز انتقال کر گئے

0 22

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ نچندی ضلع چکوال کے رہائشی اور نیشنل بینک آف پاکستان چوآسیدن شاہ برانچ چکوال کے منیجر ملک نوراسب کے والد گرامی ملک فیروز انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 100سال سے زائد تھی، مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ نچندی چکوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت سید حامد شاہ ازاں سہگل آباد چکوال نے کی۔

نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ بینک اہلکاران و ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.