آئندہ سیاست میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا برابر کا کردار رہے گا۔ راجہ منور حسین

پڑی درویزہ: رہنما پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل کوہالی راجہ منور حسین نے ایک بڑے جلوس کے ساتھ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے میں شرکت کی ۔ موصوف ایک بڑے جلوس کے ساتھ سوہاوہ ہاؤس’’ ترکی‘‘ میں ایم پی اے راجہ یاور کمال کی دعوت پر راجہ شاہد عزیز کیانی کی رہائش گاہ پہنچے اور کارکنوں کے ہمراہ سوہاوہ سے اسلام آباد تک جلوس کے ساتھ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں شرکت کی۔
دوران سفر راجہ منور حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلے عرصہ سے دو قوتیں عوام پر حکمرانی کر تی آ رہی ہیں آج عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے قائد کی حیثیت سے ایک تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کی سیاست میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا برابر کا کردار رہے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ علاقائی سیاست میں ایم پی اے پی پی 25راجہ یاور کمال نے بہترین عوامی نمائندگی کی ہے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں راجہ یاور کمال ایم پی اے پی ٹی آئی کی وساطت سے یونین کوہالی میں اب تک 14 کلو میٹر سڑکیں منظور اور پختہ ہو چکی ہیں اسی طرح مذکورہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر پر صرف یونین کونسل کوہالی میں پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں ایم پی اے فنڈ سے تقریباً 26 کروڑ روپے صرف ہو چکے ہیں ۔
راجہ منور حسین نے بتایا کہ وہ ایک بار پہلے آزاد امیدوار کی حیثیت سے چیئر مین کی نشست کے لئے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں اب آئندہ بلدیاتی الیکشن میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد شدہ امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل کوہالی حصہ لیں گے۔