بڑاگواہ گتر روڈ پر بجلی کے نئے پول لگانے پر نیشنل ہائی وے کو نوٹس لینا چاہیے۔ راجہ بابر کیانی

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ گریڈ اسٹیشن سے واپڈا کی طرف سے ڈومیلی کی طرف نئے بجلی کے کھمبوں کو لگانے کا عمل تیز سے جاری ہے۔
اس موقع پر راجہ بابرکیانی صدرپاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نگیال نے کہاکہ ان کھمبوں کی وجہ سے گاڑیوں کو کراس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آنے والے وقت میں اگر ڈبل روڈ کی تعمیر ہوئی تو پھر بہت مشکلات درپیش ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کیوں کہ سڑک گیارہ فٹ ہے لیکن سڑک کے دونوں اطراف میں اکثر جگہوں پر کھمبے سڑک کیساتھ جوڑ کرلگائے جارہے ہیں۔
انکے علاوہ دیگر علاقہ مکینوں نے بھی کہاکہ واپڈاحکام کو چاہیے کہ اس کا متبادل حل نکالے اور نیشنل ہائی وے نوٹس لے اور ان کھمبوں کو سڑک سے دور کر کے لگایاجائے۔