آئیسکو سب ڈویژن آفس ڈومیلی کے لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

ڈومیلی: آئیسکوسب ڈویژن آفس ڈومیلی کے لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج، عالم خان کرپشن کا بادشاہ ہے اسکے ٹرانسفر کے آرڈر ہو چکے ہیں لیکن یہ یہاں سے نہیں جا رہا، اسکوتبدیل کیا جائے۔ اہل علاقہ کی میڈیاسے گفتگو
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی علاقہ ڈومیلی آئیسکوسب ڈویژن آفس کے باہر اہل علاقہ کے مکینوں نے لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف احتجاج کیا جس میں لائن مین عالم خان کو تبدیل کروکے نعرے لگائے گئے، اس موقع پراہل علاقہ کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔
مکینوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالم خان عرصہ سولہ سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے، جو اس وقت کرپشن کابادشاہ بن چکاہے، اب ٹرانسفر کے آرڈر بھی جاری ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی ڈومیلی سے کلرسیداں نہیں جارہا۔
مکینوں نے الزام لگایاکہ عالم خان اپنی ٹرانسفر روکوانے کیلئے تین لاکھ کی آفر کر رہا ہے، ہم کو کرپشن والا بندہ نہیں چاہیے اس کے جہاں آرڈر ہوئے وہاں پر فوری طور پر ٹرانسفر ہونا چاہیے، میٹر لگانے کے پیسے وصول کرتا، اس نے وطیرہ بنا لیا پہلے دام پھر کام ہو گا۔
میڈیا کے نمائندوں نے آفس میں موجود عملے سے معلومات لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔ مزید کہا کہ عالم خان پرمنٹ پر حسنوٹ گئے ہیں تین بجے تک آجائیں گے لیکن وہ دفترآنے کی بجائے جہلم چلے گئے اور موقف دینے سے بھاگ گئے۔
اہل علاقہ کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عالم خان کو تبدیل کیاجائے۔