سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے مختلف دیہاتوں کی گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

ڈومیلی: تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال کے مختلف دیہاتوں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس میں راجہ معروف عابد سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ کی خصوصی کاوش سے ایم پی اے راجہ یاورکمال نے خصوصی گرانٹ منظور کرا کر رقم ریلیز کرائی جس پر اہلیان علاقہ نے راجہ معروف عابد اور ایم پی اے راجہ یاورکمال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری گلیوں کا دیرینہ مسلہ تھاجو عرصہ دراز سے چل رہا تھا اور جس کے باعث بارش کے دنوں میں گزرنا بھی مشکل ہو جاتا تھا، اب الحمدللہ بارش میں بھی ہم کو گزرنے کوکوئی دشواری نہیں ہو رہی۔
راجہ معروف عابد نے کہا کہ ایم پی اے راجہ یاور کمال نے علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، علاقے کی ہرسٹرک گلی تعمیرہوئی، بڑاگواہ کی گلیوں کیلئے 16 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی، ہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں۔