ووٹروں کا قومی دن؛ ایلیمنٹری سکول رسولپور ڈومیلی میں طالبعلموں میں الیکشن کا انعقاد

0 8

ڈومیلی: سات دسمبر ووٹرکے قومی ڈے کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رسولپور ڈومیلی میں بھی طالبمعلوں نے ووٹر کے قومی ڈے کو بھرپور انداز سے منایا۔

اس دن کی بانسبت تین طالب علم امیدوار میدان میں اترے جنہوں اپنی جیت کیلئے انتخابی نشانات کی تشہیرکی اور اپنااپنامنشور پیش کیا۔دیگر طالبعلموں سے مختلف انداز سے ووٹ مانگی۔اس کے بعد الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ الیکشن کروایاگیا۔

الیکشن کی نگرانی ہیڈماسٹر معظم علی کیانی نے کی۔ تمام اساتذہ نے بچوں کو الیکشن کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جس پرچاند انتخابی نشان والے امیدوار 39 ووٹ، سٹار نشان والے امیدوار نے 27 ووٹ جبکہ دل والے انتخابی نشان کے امیدوار نے 25 ووٹ حاصل کی۔

جیت پر خوب جشن منایااور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.