سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں اپنے بھتیجے کو قتل کرنے والا چچا بیٹے سمیت گرفتار

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں ایک ماہ قبل اپنے بھتیجے کو قتل اور بھابی کو زخمی کرنے والا چچااور اس کا بیٹاگرفتار، ملزم قتل کرکےموقع سے فرار ہوگیاتھا، قتل غیرت کے نام پر کیاگیاتھا، ملزمان باپ بیٹا کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے گرفتار کرکے مزید تفتیش کاآغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پدھری میں ایک ماہ قبل قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی تھی جس میں چچانےاپنے سگے بھتیجے اور بھابھی پر مبینہ فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے بھتیجاسلیمان جاں بحق جبکہ بھابھی (س) زخمی ہوگئی تھی، مقتول کی والدہ کو دو گولیاں لگیں جبکہ بیٹے کو تین گولیاں ماری گئیں تھی۔
پولیس تھانہ ڈومیلی اور ڈی ایس پی سوہاوہ موقع پرپرپہنچ کر شواہد جمع کےتھے،ملزم ضمیر بیٹے سمیت موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک ماہ بعد ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ میں بند کردیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے ہرکوشش کریں گے۔