سپر 8 والی بال ٹورنامنٹ؛ فائنل میں تھپلہ کلب نے جمیارہ کلب کو 7 پوائنٹس سے شکست دی دے

0 21

ڈومیلی: سپر 8 والی بال ٹورنامنٹ، فائنل میں تھپلہ کلب نے جمیارہ کلب کو 7پوائنٹس سے شکست دی دے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں سپر 8 والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں علاقہ ڈومیلی سے 8 کلبوں نے شرکت کر کے شاندار کھیل پیش کیا۔

تگڑے مقابلوں کے بعد تھپلہ کلب اور جمیارہ کلب فائنل راؤنڈ میں پہنچی، فائنل میں تھپلہ کلب نے شاندار کھیل پیش کر کے جمیارہ کلب کو سات پوائنٹس سے شکست دے دی، جیت پر خوب جشن منایا۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی حبیب پیزہ ہاٹ کے آنر پہلوان راجہ عدیل کیانی اور کبڈی کے استاد راجہ عامر کیانی تھے جنہوں نے رنراپ اور ونر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی۔ ان کے علاوہ بہترین کھلاڑی اور بہترین ٹورنامنٹ کے کھلاڑی کو بھی انعام سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز نبیل کھٹانہ تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.