پی ٹی آئی کو یوسی لیول پر مضبوط کرنے کیلئے کام تیز کر دیا، دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ملک زاہد

ڈومیلی: پارٹی کو یوسی لیول پر مضبوط کرنے کے لیے کام تیز کر دیا، دن رات محنت کر رہے۔ ہم حقیقی آزادی کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ جہاد لڑنے کا عزم رکھتے ہیں، امپورٹڈ حکومت عوامی سمندر میں بہہ جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوسی ججیال کے صدر ملک زاہد نے پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا جمشید اشرف اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے پارٹی کو استعمال کر رہے یا کرتے آہے ہیں ان کے کرتوت بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، امپورٹڈ حکومت عوامی سمندر میں بہہ جائے گی، یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کے نام پر لیا تھا اور اب وقت آ گیا کہ ہم امریکی غلامی سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ حاصل کریں۔
ملک زاہد نے کہا کہ عمران خان پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ عمران خان کے دوبارہ لانگ مارچ کی کال پرعلاقہ ڈومیلی سے بڑی تعداد کے ساتھ نکلیں گے اور اپنے قائد کا شاندار اورتاریخی استقبال کریں گے۔