سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

0 141

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کوقتل کردیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کرائم سین یونٹ اور فرانزک کی ٹیم نے شواہد جمع کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پنڈ گل اندازاں کے رہائشی ظفر اقبال ولد نذر محمد نے صبح سویرے اپنی بیوی (ز) کو غیرت کے نام پر سرپرگولی مارکرقتل کردیا، ایک روز قبل ہی مقتولہ کو راضی کرکے گھرلایا تھاپھر شوہر نے قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پولیس تھانہ ڈومیلی ملک اشفاق نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، ان کے علاوہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کئے، اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ بھی موجود تھے۔

پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا جبکہ میت کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا اور پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مقتولہ کی ایک سولہ سالہ بیٹی اور دوبیٹے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.