شہری کچن گارڈننگ کے تحت گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کریں۔ قاضی عبید الرحمٰن

0 46

سوہاوہ: محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کی طرف سے موضع اڈرانہ مرکز ڈومیلی میں راجہ اختر علی خان کے ڈیرے پر فارمر ڈے برائے زیادہ پیداوار گندم و تیلدار اجناس کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ قاضی عبید الرحمٰن تھے، اس کے ساتھ زراعت آفیسر ڈومیلی رمیض راجہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سوہاوہ قاضی عبید الرحمٰن نے زمینداروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی،زمین کی تیاری،منظور شدہ اقسام،شرح بیج،بیج کو پھپھوندی کش زہر لگانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس کے بعد زراعت آفیسر ڈومیلی نے کاشتکاروں کو کھادوں کے استعمال اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ کچن گارڈننگ کے تحت گھریلو پیمانے پر سبزیاں کاشت کرنے کے بارے میں بتایا اور محکمانہ اسکیموں کے بارے میں بتایا۔

موضع اڈرانہ کے زمینداروں نے محکمہ زراعت توسیع کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر رمیض راجہ زراعت آفیسر ڈومیلی نے تمام زمینداروں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.