ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں میں ہونے والا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کسیال ٹیم نے جیت لیا

ڈومیلی کے علاقہ تھلہ چوہدریاں میں ہونے والا سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کسیال ٹیم نے جیت لیا، مہمان گرامی چوہدری شاہداقبال، چوہدری مسعود، ابرارحسین اور مظہر بھاٹی نے ونر، رنر اپ اور بیسٹ فیلڈر، باؤلر، بیسٹ مین میں انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کرکٹ گراؤنڈ میں چوہدری ذوالفقار احمد مرحوم اور چوہدری محمد اقبال مرحوم کی یاد میں سپرسکس کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا جس میں ڈومیلی کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ میں مایاناز کھلاڑیوں نے شرکت کرکے شاندار کھیل پیش کرکے خوب داد وصول کی، فائنل میچ میں کسیال ٹیم نے سنسنی خیز مرحلے کے بعد امجد ککرالہ کی ٹیم کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا، جتنے پر جشن منایاگیا۔ مہمان گرامی نے ونراپ ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد بمعہ خوبصورت ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو 15ہزار روپے بمعہ خوبصورت ٹرافی سے نوازا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح چوہدری شاہد اقبال انسپکٹر سوشل سیکورٹی جہلم اور چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ نے کیا، ان کے علاوہ مہمانان گرامی میں صوبیدار ریٹائرڈ چوہدری مسعود احمد، چوہدری ابرار حسین، چوہدری عابد حسین، حافظ سعید ریاض، چوہدری مظہر بھاٹی، چوہدری شبیر پوٹھہ، چوہدری فراز احمد، نمبردار چوہدری علی منصور اور چوہدری غضنفر علی نے شرکت کی۔
انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اچھے انتظامات اور کامیاب ٹورنامنٹ پر کھلاڑیوں نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ بہترین باؤلر، بہترین بیسٹ مین، بیسٹ فیلڈر، لائیو کوریج، کمنٹیٹر، سکورر، ایمپائرز کو بھی انعامات سے نوازاگیا، ان کے علاوہ ڈی سی سی کے چیئرمین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے ٹرافی دی گئی۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری رخسار احمد، حافظ ظہیر اور زین العابدین تھے۔