سماجی شخصیت چوہدری یونس کے بھائی چوہدری نوازش کی نمازجنازہ سیری گھنیال ڈومیلی میں ادا کر دی گئی

ڈومیلی کے علاقہ سیری گھنیال کے سماجی شخصیت چوہدری یونس اور چوہدری اظہر کے بھائی چوہدری نوازش سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی میت دو ہفتے بعد پاکستان پہنچی، سعودی عرب میں چوہدری نوازش الحنینی کمپنی کے ایم ڈی تھے، چوہدری نوازش نے علاقہ ڈومیلی سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنی میں بھرتی کروایا۔
علاقے میں ان کو اچھی نظر سے دیکھاجاتا تھا اور مخلص اور پیاربانٹے والے شخص تھے۔مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں سیری گھنیال میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات،ان کے عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ کی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔