پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نگیال نے تنظیم سازی مکمل، نوٹیفکیشن جاری

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح تحصیل سوہاوہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی۔
اس سلسلہ میں ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز میں بھی تنظیم سازی مکمل کردی گئی، صدرپی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ مرزا جمشید احمد نے دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یونین کونسل نگیال کی تنظیم سازی مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تنظیم میں صدر راجہ بابر محمود بڑاگواہ، جنرل سیکرٹری چوہدری ثاقب علی بھاٹی ککرالہ، سینئر نائب صدر چوہدری مسعود اختر نگیال، نائب صدر احسان الحق نمبردار سلحال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حسنین خرم مرزا ڈھانگری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد اقبال کیانی، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری زعفران ڈھوک صلاحبت، فنانس سیکرٹری راجہ سلطان محمود پمڑالہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نوید مالک بڑاگواہ، سیکرٹری وومین حمیدہ بیگم، یوتھ سیکرٹری اسد گلزار چوہدری گنگال، سیکرٹری انصاف فاؤنڈیشن راجہ حارث گترسمیت دیگر ممبران باڈی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد منتخب عہدیداروں کو علاقے کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔