ایکسیئن پبلک ہیلتھ جہلم کی ڈومیلی آمد، واٹرسپلائیز کی اپ گریڈیشن اور سولر لگانے پر غور

ڈومیلی: ایکسیئن پبلک ہیلتھ جہلم نے ڈومیلی کادورہ کیا۔اس موقع پر راجہ اختر اڈرانہ، راجہ طاہر ایوب سابق وائس چیئر مین یوسی نگیال، حاجی مالک سردار موجود تھے، انکے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ جہلم نے تمام یوسی میں لگی واٹرسپلائز کی اپگریڈیشن کرنے کی تجویز مقامی مسلم لیگ ن کے ذمہ داران سے مانگ لی۔
چوہدری فرخ ایم این اے نے پورے تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسلز کیلئے فنڈز جاری کئے ہیں اور یونین کونسلز میں لگی واٹرسپلائیز کوسولر سسٹم پر کیا جائے گا۔
اہلیان علاقہ نے اس اقدام کو سراہا اور چوہدری فرخ الطاف کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔