ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں ایمبولینس نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ گاڑی کرنے پرمجبور

0 26

ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں ایمبولینس نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ گاڑی کرنے پرمجبور، پانچ لاکھ کی آبادی کے لیے ایمبولینس جیسی بنیادی سہولت نہیں، سوہاوہ میں دو ایمبولینس ہے ڈومیلی کا حدود رقبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک ایمبولینس ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں بھجوائی جائے۔اہلیان علاقہ

تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی کے لیے ایمبولینس جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے جو کہ ایمرجنسی میں آئے مریضوں کے لیے بحث عزیت ہے، ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں پانچ یونین کونسلز ہے جس کی آبادی تقریبا پانچ لاکھ اور آخری گاؤں پھڈیال جو رورل ہیلتھ سنٹر سے تقریباً 40 کلو میٹر دور اور دو گھنٹے کا سفر ہے اور اس سے آگے جہلم ریفر کیا جاتا ہے۔

جہلم ڈومیلی سے 45 کلو میٹر دور ہے کسی بھی بڑی ایمرجنسی کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں کوئی بھی سہولت میسر نہیں، سوہاوہ کو بھی پانچ یونین کونسلز لگتی ہے اور حدود رقبہ بھی کم ہے۔

انتظامیہ سے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ اس وقت سوہاوہ میں دو ایمبولینس ہے ڈومیلی کا حدود رقبہ ذیادہ ہونے کی وجہ سے ایک ایمبولینس ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں بھجوائی جائے۔اس مہنگائی کے دور میں غریب شہری مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے پرائیویٹ گاڑیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولت لینا ہمارا بھی حق ہے اور بدقسمتی سے پسماندہ علاقہ بھی ہے اس لیے حکام بالا سے اپیل کرتے ہے کہ ایک ایمبولینس ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر میں دیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں مریضوں کو ہسپتال اور ہسپتال سے گھر منتقلی میں آسانی ہوجائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.