ڈومیلی اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا

0 17

ڈومیلی اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سے کاروبار ٹھپ، ملک بھر میں شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث بجلی بند ہو رہی ہے، شہریوں کاگرمی اور حبس سے براحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل نگیال راجہ طاہر ایوب نے عوامی شکایات کے بعد انچارج گریڈ اسٹیشن بڑاگواہ سے ملاقات کی۔ بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بات چیت کی گئی جس پر انچارج گریڈ اسٹیشن نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف یہاں پر نہیں ہورہی، ملک بھر میں شارٹ فال کے باعث ہو رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق ایک گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کا ہے لیکن جب روات سے بند ہوتی ہے تو پھر بارہ گھنٹے سے لوڈ شیڈنگ تجاوز کرجاتی ہے، ہمارا شیڈول زیادہ متاثر ہوتاہے، جب روات سے بند ہوتی تو گریڈ اسٹیشن کی بھی بند ہوتی ہے، اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔

اس پر راجہ طاہر ایوب نے کہاکہ ہم عوام کی شکایات کو مدنظر رکھ کر اعلی حکام تک پہنچائیں گے، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ دیہی علاقوں کی عوام سے بہت بڑی زیادتی ہے، گرمی اور حبس سے عوام کا برا حال ہوگیاہے، روات سے بجلی بندکرنا عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.