ڈومیلی میں نامعلوم افراد نے 2 حاملہ گائے اور بچھڑے کا پیٹ پھاڑ کر ہلاک کر دیا، ڈی پی او کا نوٹس

0 16

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے غریب کسان کے تین مویشی مار دیئے۔

ہلاک مویشیوں میں 2گائے حاملہ جبکہ ان کا ایک بچھڑا کھیتوں کے قریب گھاس کھانے گئی تھے جوکسی نامعلوم افراد نے مویشوں کو کلہاڑیاں مار کر بے دردی سے ہلاک کیا۔ مویشیوں کو مردہ حالت میں دیکھ کر مالک سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔

مالک خلیل احمد نے تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میں مزدوری کرتا ہوں اس کے ساتھ مال مویشی بھی رکھے ہوئے تھے، حسب معمول میں نے مویشی کھول کرنجی سکول کے نزدیک اقبال لالی ڈیم کے پاس چھوڑ دیں، جب دن تین گیارہ بجے دو گائے اور ایک بچھڑا واپس نہ آئی توانکی تلاش کرنے لگا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اگلے دن تینوں مردہ حالت میں ملے، ان کے پیٹ چاک کئے گئے تھے، میری جمع پونجی میرے مویشی تھے کسی نے ظلم کی انتہاکی ہے جبکہ ڈی پی او جہلم نے بھی واقعہ کانوٹس لے لیااور تھانہ ڈومیلی کو ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے دیا جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.