ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں 4 روز سے وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

ڈومیلی: ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح ضلع جہلم میں بھی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ پچھلے چار روز سے وقفے وقفے جاری ہے۔
اسی طرح تحصیل سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں بھی کبھی تیز ہواؤں اور کبھی آندھی طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
بارش سے بڑاگواہ اور ڈومیلی کی گلیاں تالاب کامنظر پیش کرنے لگی، شہریوں کوشدید مشکلات کابھی سامناکرناپڑا، بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈاہوگیا، شہریوں نے گرم سموسوں پکوڑوں اور چائے کے کھابوں کارخ کرلیا، گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی، بارش کے باعث کسانوں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔
مغل آباد، پھڈیال، کوہالی، ججیال، گوڑہااتم سنگھ، ڈومیلی، اڈرانہ، تتروٹ، پدھری، فورپورٹھی، جنڈالہ، نگیال، بنگیال، پنڈوری سلحال، گتر رسولپور، جھنگ چک بوگی چک سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ گرمی کے باعث کچھ علاقوں میں پانی کا بحران پیداہواتھا ان علاقوں کے مکین بھی ان بارشوں سے خوش دیکھائی دیتے ہیں، بارشوں سے سرسبز ہریالی اگنابھی شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پری مون سون بارشوں کاسلسلہ آئندہ کچھ روز تک جاری رہنے کاامکان ہے، بارش کے ساتھ آندھی طوفان کا بھی ہوگا اور ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ بھی لاحق ہے۔ تمام شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔