نائب تحصیلدار سوہاوہ ذوالفقار علی بھٹی کا ڈومیلی کا دورہ، دوکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کی

0 20

ڈومیلی: نائب تحصیلدار سوہاوہ ذوالفقار علی بھٹی کا ڈومیلی کا دورہ، دوکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کی، کئی دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے، تمام دوکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نائب تحصیلدار سوہاوہ ذوالفقار علی بھٹی نے دورہ کیا، ڈومیلی میں کریانہ اسٹور، سبزی فروٹ شاپس،گوشت کی دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا گیا۔

سرکاری نرخ نامہ نہ لگانے والے دوکانداروں اور منافع خوری والے دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔ تمام دوکانداروں کو ذوالفقار علی بھٹی کی جانب سے دوکان پر واضح طور پر ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے، اس پر عملدرآمد کرنے اور صفائی ستھرائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.