ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان اور اقدام قتل کا ملزم گرفتار

ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان اور اقدام قتل کا ملزم گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈومیلی چوہدری ناصر محمود اور چوکی انچارج کسیال ماجد گلزار معہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورچوری کے مقدمات میں ملوث علیہہ گینگ کے 4 ملزمان سمیت اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیے۔
مسروقہ رقم، مسروقہ مال اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیہہ گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کی شناخت علی، آفتاب، اختر اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے رقم 2 لاکھ روپے اور 20 ٹاور بیٹریاں مالیتی 33 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کر لی گئی، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پسٹلز 30 بور بھی برآمد کر لی گئی۔
ایک اور اہم کارروائی میں ڈومیلی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرر چاقو بھی برآمد کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو ہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او ڈومیلی، چوکی انچارج کسیال اور ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام جاری کرنے کا اعلان کیا۔