سوہاوہ میں 20 لاکھ سال پرانے جانور کے جسم کا اہم حصہ پہاڑی میں دبا ہوا مل گیا

سوہاوہ کے علاقے ٹلہ جوگیاں سے زمین میں دبا ہوا 15 سے 20 لاکھ سال پرانا ہاتھی کا دانت دریافت ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ میں ملنے والے ہاتھی دانت کی لمبائی جنوبی ایشیاء میں ملنے والے دانتوں میں سب سے زیادہ ہے، اس کی لمبائی 10 فٹ تک ہے جبکہ اس سے قبل جو دانت ملے ہیں ان کی لمبائی 5 سے 7 فٹ کے درمیان ہے۔
متعلقہ حکام کا کہناہے کہ یہ بہت ہی بڑی پیشرفت ہے کہ اس خطے میں اتنے بڑے ہاتھی موجود تھے جن کے دانت دس فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی سوہاوہ سے ایک ہاتھی کا دانت ملا تھا جس کی لمبائی تقریبا چھ فٹ تھی اور وہ 35 لاکھ سال پرانا تھا۔
سوہاوہ میں یہ دانت پہاڑی سلسلے میں ملا ہے جو کہ زمین کے اند موجود تھا، دو طالبعلم اس علاقے میں تحقیق کیلئے موجود تھے کہ انہیں ریسرچ کے دوران ہاتنی کے دانت کے آثار دکھائی دیئے جس پر انہوں نے کھدائی کی اور دانت کی حالت سے اندازہ لگایا کہ یہ تقریب بیس لاکھ سال تک پرانا ہو سکتا ہے، مزید تحقیق جاری ہے۔