اس مہنگائی میں بھی 10 روپے پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، راجہ بابر کیانی

0 70

ڈومیلی: اس مہنگائی میں بھی دس روپے پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ بابر محمود کیانی صدر پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نگیال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں پٹرول کی قیمت میں دس روپے اضافہ کرکے عوام پر بم گرایاجو عوام کیساتھ ظلم ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو چاہیے تھاکہ عید پر دس روپے پٹرول کم کرکے تحفہ دیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے پیس چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرول میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، اس مہنگائی کے دور میں دیہاڑی دار طبقہ پھنس چکا ہے۔ ہرضرورتِ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ یہ مہنگائی کا حل صرف الیکشن ہی ہیں اس بارہ جماعتوں والی پارٹی کو چاہیے کہ فوری الیکشن کرائیں تا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ جائے اور مہنگائی کاخاتمہ ہوسکے۔ہم عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.