یحییٰ عبدالعزیز کی رہائش گاہ سلہال میں افطاری کا اہتمام، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ڈومیلی کے علاقہ سلہال میں یحییٰ عبدالعزیز کی رہائش گاہ پر افطاری کا اہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ایم این اے کے امیدوار سید ضیاء اللہ شاہ بخاری تھے۔
اس موقع پر اسامہ مختار،سہیل اکبر،نبیل حسن،راجہ عبدالقیوم،ارشد کیانی سمیت دیگر جماعت اسلامی کے عہددران و کارکنان اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے ستائیسویں رات کی فضیلت کے حوالے سے شرکاء میں درس دیا۔ مزید کہا کہ ہم سب کو اپنا کردار اداکرناہوا آمدہ الیکشن میں اچھے انسان اور ایماندار انسان کوووٹ دیں۔ جو عوام کی فلاح و بہبود کاسوچے،لیکن پچھلی جتنی حکومتیں آئیں سب نے عوام کی بجائے اپناسوچااور ملک کو خوب لوٹا۔