جشن بڑاگواہ میلے کا پہلا دن، جگا اونٹ نے 25 من وزن اٹھا کر میدان مار لیا

ڈومیلی: جشن بڑاگواہ میلے کا پہلا دن، جگا اونٹ نے 25 من وزن اٹھا کر میدان مار لیا، میلے میں گجرات، کھاریاں، کشمیر، جہلم کے مختلف علاقوں سے اونٹوں لائے گئے۔ چوہدری ظفر اقبال، چوہدری سعید بوکن، چوہدری راشد اور ملک مدثرکی بطور مہمان شرکت۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاوہ بڑاگواہ میں سجا چار روزہ جشن بڑاگواہ میلے کا انعقاد کیا گیا، پہلے روز اونٹوں پر وزن اٹھانے کاشاندار مقابلے ہوئے، شائقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھانے پینے کے مختلف اسٹال بھی سجائے گئے۔
میلے میں گجرات، کھاریاں، کشمیر سمیت ضلع جہلم کے مختلف علاقوں سے سج دج کے اونٹوں نے انٹری کی۔ تمام اونٹوں اور انکے مالکان کا گراؤنڈ میں پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت ملک مدثر آف ڈھانگری، چوہدری ظفر اقبال سابق ایم پی اے، چوہدری سعید بوکن سابق ایم پی اے، چوہدری راشد سابق چیئرمین بلدیہ جہلم تھے۔ مہمانوں کا پنڈال پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ کنبھی گاؤں کے اونٹ نے سب سے زیادہ وزن پچیس من اٹھاکرمیدان مارلیا۔ کامیاب اونٹوں کے مالکان کو نقد کیشن کے ساتھ ساتھ خوبصورت ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔
مہمانوں نے راجہ شیرزمان کیانی، پہلوان راجہ احسان کیانی اور ان کی پوری فیملی کو ثقافتی پروگرام منعقد کرانے اور اچھے انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نوجوانوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں جہاں ضرورت ہو ہم حاضر ہیں۔ نوجوانوں کو ثقافتی پروگرام سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ منشیات سے پاک ہمارا معاشرہ بن سکے۔
اونٹوں پر وزن اٹھانے کے مقابلے کے تمام اخراجات سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے دیئے۔ راجہ شیرزمان کیانی،پہلوان راجہ احسان کیانی اور ان کی فیملی نے اعلان کیاکہ اگلے سال اس سے بڑھ کر کریں گے اور مزید ثقافتی کھیلوں کو اس جشن بڑاگواہ میں شامل کریں گے۔ ہم تمام مہمانوں، اونٹ مالکان، تماشائیوں اور اسٹال کے دوکانداروں کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے بھرپور شرکت کرکے میلے کوکامیاب بنایا۔