العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

0 40

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں العصر سکول سسٹم امین کیمپس میں آٹھویں سالانہ تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم اور فیاض بٹ نائب صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب تھے، ان کے علاوہ سابق ہیڈ ماسٹر راجہ انور کیانی، سابق ماسٹر راجہ رازق کیانی، شکیل کھٹانہ سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

ننھے منے بچوں نے مختلف نظموں اور ترانوں پرفارمنس دیکھائی، ان کے علاوہ بڑی کلاسز کے طلباء و طالبات نے کشمیر، پاک آرمی، پنجابی ثقافت پر ٹیبلو اسٹیج پر شاندار پیش کئے اور خوب داد وصول کی، کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے، انتظامیہ کی طرف سے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹرقاسم محمود اور ڈائریکٹر العصر سکول سفیر حمزہ طاہر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کل کے دور میں تعلیم ہر کسی کیلئے ضروری ہے، تعلیم حاصل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔ نقل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا تا کہ بچہ تعلیم پر توجہ پوری طرح دے سکے کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہ عام ہوگیا کہ پیپروں کی تیاری کو چھوڑیں کسی سے سفارش کراکے نقل سے کام چلالیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.