چیف آفیسر ضلع کونسل اور انفورسمنٹ انسپکٹر جہلم کی ہدایت پر ڈومیلی شہر میں صفائی کا آغاز

0 37

ڈومیلی: ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی ہدایات پر میونسپل سوہاوہ کے اہلکاروں نے ڈومیلی شہر، ڈومیلی بس سٹاپ سمیت ڈومیلی کی دیگر اہم جگہوں پر صفائی کی۔

اس موقع پر سپرٹینڈنٹ ضلع کونسل جہلم اور انفورسمنٹ انسپکٹر جہلم بھی موجود رہے۔بدبوختم کرنے کیلئے سپرے اور چونے کا استعمال بھی کیاگیا۔ آواہ کتوں کو زہریلی ادویات دے کرتلف بھی کیاگیا۔ اس اقدام پر شہریوں نے سہراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انفوسمنٹ انسپکٹر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس پر سب کو عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اپنے گھرکی جس طرح صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ اسی طرح آپ مین جگہوں مسافر خانوں، بس اڈوں، دوکانوں کے باہر، سکولوں کے باہر بھی ایسے ہی خیال رکھا کریں، گند مقرر کردہ جگہوں پر پھینکا کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.