ڈومیلی کے نواحی علاقہ ترکھانی میرا میں موٹرسائیکل الٹ گیا، ایک شخص شدید زخمی

ڈومیلی: بڑاگواہ کے نواحی علاقہ ترکھانی میرا میں موٹرسائیکل الٹ گیا، ایک شخص شدید زخمی، زخمی شخص کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں ترکھانی میرا میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر الٹ گیا، موٹرسائیکل سوار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، ان کے ساتھ بیٹھا دوسرا شخص محفوظ رہا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ گئی، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چھوٹیں آئی۔ زخمی شخص کی شناخت محمد اشفاق جٹ ولد نیروز خان سے ساکن ترکھانی میرا سے ہوئی۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔