ضلع بھر کی طرح ڈومیلی اور گردونواح میں بھی خانہ و مردم شماری کا آغاز

0 116

ڈومیلی: پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسی طرح تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ، ڈومیلی اور گردونواح میں بھی خانہ و مردم شماری شروع ہے جس میں پہلے مرحلے میں تین دن ٹیمیں گھر گھر جا کر ابتدائی معلومات کے بعدعمارتوں کے گیٹ یا دیوار پر نمبر لگائے گی۔

یہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ٹیب پر آن لائن ہورہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کے گھر کی تمام معلومات حاصل کریں گی۔ مردم شماری شہری آن لائن گھر بیٹھ کرکے کوڈ آنے والی ٹیم کو دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ٹیموں کیساتھ سکیورٹی اہلکار بھی گھر گھر ساتھ رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.