ٹریفک حادثہ میں ٹانگ سے معذور ہونے والے شخص کا اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا، علاج کرانا مشکل

0 116

ڈومیلی: ٹریفک حادثہ میں ٹانگ سے معذور ہونے والے شخص کا اپنوں نے ساتھ چھوڑ دیا، علاج کرانا مشکل، ارشد نامی شخص جھنگ کھوکھراں کا رہائشی ہے جس کی ایک ٹانگ بالکل ختم ہوگئی، اب ٹانگ کی ہڈی لگانے کیلئے اور مزید علاج کرانے کیلئے غریبی کی حالت میں مشکل ہوگیا، مخیر حضرات کے منتظر۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے علاقہ جھنگ کھوکھراں کے رہائشی ارشد نامی شخص کا پچھلے سال رمضان میں رسولپور کے مقام پر ٹریکٹر نے ان کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی تھی جس سے ارشد کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ارشد دس ماہ سے اپنا علاج کرارہاہے اور خود گارمنٹس کا کام کرتا تھا جو اس بیماری نے کاروبار ختم کر دیا۔

ارشد کے بہن بھائیوں اور والدین نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا جبکہ ارشد غیرشادی شدہ ہے اور دس ماہ سے چارپائی پر ہے۔ والدین سے واش روم بند کر دی، ارشد کی دیکھ بھال محلے والے کر رہے ہیں، محلے والے کھاناپینا دیتے ہیں، ٹانگ بالکل خراب ہوگئی ہے، اب دوبارہ ٹانگ کی کی نئی ہڈی ڈلوانے کیلئے ڈاکٹر نے پانچ سے سات لاکھ روپے کا خرچ بتایا، یہ اس مہنگائی کے دور میں علاج کرانا مشکل ہوگیا۔

ارشد نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ میری ٹانگ کا علاج کرا دیا جائے تا کہ میں اپنی زندگی بسر کر سکوں اور اپنا پیٹ اپنے ہاتھوں سے کما کر بھر سکوں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.