ڈومیلی میں یوریا کھاد نایاب،گندم کی فصل تباہ ہونے کا خطرہ

ڈومیلی میں یوریاکھاد نایاب،گندم کی فصل تباہ ہونے کا خطرہ، انتظامیہ کے پاس اس کا حل مشکل، علاقہ ڈومیلی میں اس سال گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی لیکن اس وقت گندم پر ایک بیماری کا حملہ ہوا ہے جس سے گندم کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے۔ کسان
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں اس سال گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی لیکن اس وقت گندم پر ایک بیماری کا حملہ ہوا ہے جس کو Rust کہتے ہے اس رسٹ بیماری کا ایک حل یہ ہے کہ یوریا کھاد پانی کے ساتھ استعمال کی جائے لیکن اس وقت یوریا کھاد علاقہ میں نایاب ہو چکی ہے۔
پہلے تو یوریا مل ہی نہیں رہی اگر ملتی بھی ہے تو بلیک میں ملتی جو غریب کی پہنچ سے دور ہے جس سے زمیندار پریشان بے بسی کے عالم میں ہے۔ کسانوں نے اعلی حکام سے اس بات کا فوری حل نکالے تا کہ اس رسٹ بیماری سے نجات مل سکے۔ یہ گندم کو پیلا کردیتے ہے جس سے گندم کو پودا سڑ جاتا ہے جبکہ غریب کسان سپرے بھی نہیں کروا سکتے وہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہیں۔