نائب تحصیلدار ذوالفقار بھٹی کا عوامی شکایات پر ڈومیلی شہر کا دورہ

0 21

ڈومیلی: عوامی شکایات پر نائب تحصیلدار ذوالفقار بھٹی نے تحصیل سوہاوہ کے شہر ڈومیلی کا دورہ کیا۔ پھلوں، سبزیوں، مرغ گوشت، کریانہ کی دوکانوں کی چیک کیا۔

اس موقع پر ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کئے گئے، ان کے علاوہ دوکانوں پر ریٹ لسٹیں نہ آویزاں کرنے پر سختی سے وارننگ کی۔

نائب تحصیلدار ذوالفقار بھٹی نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کسی صورت قبول نہیں،تمام دوکاندار ریٹ لسٹیں اپنی دوکانوں پر واضع طور پر آویزاں کریں اور اس پر عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں بھی ریٹ لسٹ کوچیک کر کے اشیاء کی خریداری کریں، ناجائز منافع خوری کی شکایات ہمیں فوری کریں، اس اقدام پر شہریوں نے نائب تحصیلدار کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.