اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انم بابر اور انفورسمنٹ انسپکٹر سعید احمد کا اچانک ڈومیلی کا دورہ

ڈومیلی: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انم بابر نے انفورسٹمنٹ انسپکٹر سعید احمد کے ہمراہ اچانک ڈومیلی شہر کا دورہ کیا،دورہ کے دوران سبزیوں، پھلوں، مرغ گوشت شاپ اور کریانہ کی دوکانوں کو چیک کیا۔
ناجائز منافع خوری پر کئی کو جرمانے کئے اور کچھ کو وارننگ دی گئی ان کے علاوہ دوکانوں پر ریٹ لسٹیں بھی چیک کی جن دوکانداروں کے پاس ریٹ لسٹیں موجود نہیں تھی ان کو جلد ازجلد آویزاں کرنے کی ہدایات کی۔ ان کے علاوہ رکشہ اسٹینڈ اور پرائمری سکول کے تجاوزات کو ختم کرنے کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ جلد یہاں سے تجاوزات کا خاتمہ ہوگا، ڈومیلی شہر میں صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انم بابر اور انفورسٹمنٹ انسپکٹر سعید احمد کے ہمراہ صحافی بھی ہمراہ موجود تھے جنہوں نے دونوں افسران کو ڈومیلی شہر کے مسائل سے آگاہ کیا۔