اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ راجہ زاہد عزیز خان

سوہاوہ: راجہ زاہد عزیز خان امیدوار ایم این اے 60 جہلم کا دبئی کا دورہ، راجہ زاہد عزیز خان نے اپنے پیارے ہم وطنوں کے لیے دوبئی میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد عزیز خان کے دیرینہ ساتھی فیضان انقلابی اور محمد ضمیر ساتھ تھے۔
راجہ زاہد عزیز خان نے اوورسیز پاکستانی بھائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائی اپنے ملک اور اپنے خاندان کی معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ہمارے پاکستانی بھائی اپنا پیارا ملک اپنے خاندان کر چھوڑ کر ان کے خوبصورت مستقبل کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے سیاسی راہنماؤں نے ایک اچھے ملک کی بنیاد رکھی ہوتی تا ہمارے پاکستانی ایسے بیرون ممالک میں اپنا سنہرا دور نہ گزار رہے ہوتے وہ یہ وقت اپنے ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ گزارتے، ہمارے بیرون ملک بھائیوں نے اپنا آج خاندان اور بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے قربان کیا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ہم نسل در نسل آنے والے سیاستدانوں کو مسترد کریں اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں تاکہ ہم اپنے ملک میں رہ کر ایک خوبصورت زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔
تقریب کے اختتام پر اوورسیز پاکستانی بھائیوں نے راجہ زاہد عزیز خان کی بے انتہاء محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم بھی پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں، وہاں کارو بار کرنا چاہتے جس دن ہمیں آپ جیسے لیڈر کی قیادت مل گئی، ہمارا اور ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہو گا۔