سوہاوہ میں سرکاری خزانے کو رجسٹری کی مد میں لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگنے کا انکشاف

سوہاوہ میں سرکاری خزانے کو رجسٹری کی مد میں لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگنے کا انکشاف، 40 لاکھ مالیت کی اراضی کو سرکاری ریٹ میں 8 لاکھ روپے کا اندراج کر کے سرکاری فیسوں میں لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سوہاوہ شہر میں کمرشل دکانوں کو جائے سفیدہ ظاہر کر کے محض آٹھ لاکھ روپے میں ظاہر کر کے محض چند لاکھ فیس کی مد میں جمع کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تحصیلدار سوہاوہ نے قبل ازیں اس رجسٹری میں سرکاری کم ریٹ لکھنے پر رجسٹری کو مسترد کیا جس کے بعد ایک بار پھر اس رجسٹری کو کروانے کے لیے ٹاؤٹ مافیا متحرک ہو چکے ہیں۔