مدینہ اور ترکیہ جانے والے جہلم کے رہائشی 2 مسافروں سے منشیات برآمد

سوہاوہ: اے این ایف نے مدینہ اور ترکیہ جانے والے جہلم کے رہائشی مسافروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ فلائٹ نمبر ER 1805 سے مدینہ جانے والے شخص کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 982 گرام آئس اور 8000 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم جہلم کا رہائشی ہے۔
دوسری کارروائی لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کی گئی، جہاں فلائٹ نمبر PK 707 سے ترکیہ جانے والے شخص کے پیٹ سے 36 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ ملزم جہلم کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔