الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت دریالہ خاکی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 272

سوہاوہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے زیرنگرانی دریالہ خاکی یونین کونسل جرموٹ کلاں میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا ۔

میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ، آنکھوں کے سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور ماہر نفسیات کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔

کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں، بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز میجر حافظ غلام قادری اور راجہ محمد ازرم نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود کرتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.