حق کیلئے آواز اٹھانا شہری کا جرم بن گیا، ینگ ڈاکٹرز نے شہری کیخلاف تھانہ سوہاوہ میں درخواست دے دی

0 17

سوہاوہ: حق کے لئے آواز اٹھانا شہری کا جرم بن گیا، ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کے ینگ ڈاکٹرز نے شہری کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں درخواست دے دی، منتیں ترلے کام نہ آئے تو انکوائری سے بچنے کے لئے شہری کو پولیس کے نام سے ڈرانے کی کوشش، شہریوں کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ایمرجنسی روم میں ڈاکٹروں کے سگریٹ نوشی پر شکایت کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، ڈاکٹروں نے انکوائری سے بچنے کے لیے اور شہری کو دھمکانے کے لیے تھانہ سوہاوہ میں درخواست دائر کر دی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے ڈاکٹروں کے اس عمل پر شہریوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کہ پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹروں کی ہر حال میں انکوائری کی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.