سوہاوہ میں پولیس مقابلہ، ایک منشیات فروش زخمی، دو منشیات فروش گرفتار

سوہاوہ: ٹبی سیداں میں پولیس مقابلہ، ایک منشیات فروش زخمی، دو منشیات فروش گرفتار، پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سید احسان شاہ کی سربراہی میں پولیس تھانہ سوہاوہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سوہاوہ پولیس نے ٹبی سیداں میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور منشیات فروشوں نے پولیس کے دیکھ کر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ملازم ولد مصری زخمی جبکہ دوسرا نامعلوم شخص گرفتار کر لیا گیا، پولیس تھانہ سوہاوہ نے بھاری مقدار میں منشیات اپنے قبضے میں لے لی، مبینہ طور پر زخمی ملزم ملازم کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دوسرے گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔