سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب ٹریفک کے دو مختلف حادثات، 5 افراد زخمی

0 23

سوہاوہ: جی ٹی روڈ ترکی پل کے مقام پر بس اور ٹرک جبکہ کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سوہاوہ جی ٹی روڈ ترکی پُل کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی، تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں منتقل کیا گیا۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تصادم بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو کے علاوہ پٹرولنگ پولیس، موٹروے پولیس اور تھانہ سوہاوہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

دوسرا حادثہ سوہاوہ کے قریب القادر یونیورسٹی کے سامنے پیش آیا جہاں بارش سے پھسلن کے باعث کار سلپ ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.