پی ٹی آئی رہنما سید حسبان شاہ بخاری کے بھائی سید رضوان شاہ بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ کدلوٹ کی اہم شخصیت سید حبیب شاہ بخاری کے بھتیجے سینئر رہنماپاکستان تحریک انصاف سید حسبان شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی سید رضوان شاہ بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میرپور کے نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔
دعوت ولیمہ کی تقریب میں ایم پی اے راجہ یاورکمال، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب چوہدری زاہد اختر، راجہ معروف عابد سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ، راجہ شاہد عزیز لہڑی، راجہ شہزاد سوہاوہ، راجہ وسیم، جمیل نظامی، میاں ہارون، محمد اویس، راجہ سعود، ساجد مغل سابق جنرل کونسلر بڑاگواہ، امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ شیراز کیانی، افتخار بٹ، ماسٹر راجہ قیوم، راجہ کاظم کیانی چیئرمین زکوۃ کمیٹی بڑاگواہ، طارق مغل، چوہدری ندیم افضل گجر، چوہدری برکات احمد، ٹھیکیدار چوہدری قیصر محمود، حافظ سعید ریاض، ساجد یاسین، چوہدری ظفر اقبال پٹواری، منشی مظہر اقبال، شاہد منظور، راجہ منیر کیانی دیگر سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سمیت دلہا کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
راجہ یاور کمال ایم پی اے اور چوہدری زاہد اختر کا میرج ہال پہنچنے پر استقبال کیاگیا، پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔ علمائے اکرام نے ولیمہ کی تقریب میں تلاوت قرآن پاک اور خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کی۔ مہمانوں نے دلہا کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔