سوہاوہ میں چوری کی وارداتوں کے پیش نظر پولیس کا سرچ آپریشن

سوہاوہ میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر پولیس تھانہ سوہاوہ کا سرچ آپریشن، ڈی ایس پی سوہاوہ ملک خالد اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سید احسان شاہ کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق سوہاوہ میں پچھلے چند دنوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں میں پیدا ہونے اضطرابی کیفیت کے پیش نظر ڈی ایس پی سوہاوہ ملک خالد اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ کا چکوال موڑ صفہ ٹاؤن اور ڈھوک الف میں سرچ آپریشن اور علاقے میں مقیم لوگوں کے شناختی کارڈ اور کرایہ پر رہنے والے لوگوں کے کرایہ داری قوائف کو چیک کیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تا کہ آئیندہ کسی کسم کی غیر قانونی سرگرمی نا ہو سکے اور شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والے موٹر سائیکلز کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک افراد کو اگر کہیں دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔