کھیوڑہ سکول کے ہیڈ ماسٹر تشدد کیس؛ سائنس ٹیچر احسان الحق اور ٹیچر ملک عرفان اصغر بے گناہ قرار

کھیوڑہ: گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈماسٹر محمد اشرف پر تشدد کیس میں سائنس ٹیچر احسان الحق اور ٹیچر ملک عرفان اصغر بے گناہ قرار، ہیڈ ماسٹر دونوں ٹیچروں پر ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکے، عدالت نے دونوں ٹیچروں کو باعزت بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے ہیڈماسٹر محمد اشرف اور ان کے ساتھ ٹیچر محمد اشرف اپنے گھر جا رہے تھے۔ للِہ روڈ ڈھوک وینس کے پاس ہیڈماسٹر محمد اشرف اور ساتھ ٹیچر محمد اشرف پر ایف آئی آر کے مطابق 8 ،9 لوگوں نے حملہ کیا جس پر ہیڈماسٹر محمد اشرف کی طرف سے ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
ایف آئی آر میں سکول کے ٹیچر احسان الحق اور ٹیچر ملک عرفان اصغر اور بھائی کو نامزد کیا، تشدد کیس کی تفتیش کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور ایس ایچ او پنڈدادنخان اور عدالت میں ہیڈ ماسٹر دونوں ٹیچرز احسان الحق اور ملک عرفان اصغر پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکے جس پر عدالت نے دونوں ٹیچرز کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔