سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی چوہدری صابر حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0 44

سوہاوہ: سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی کرنل (ر) چوہدری سجاد کے والد صوبیدار (ر) چوہدری صابر حسین انتقال کرگئے، نمازجنازہ آبائی گاؤں بروالہ لبانہ ہیل میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصيات سمیت اہلیان علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی یونین کونسل کوہالی کے گاؤں بروالہ لبانہ ہیل کے رہائشی سابق ایم پی اے و سابق مشیروزیراعلی پنجاب چوہدری محمدثقلین،کرنل (ر) محمد تاج مرحوم کے بڑے بھائی، بیرسٹر چوہدری عدیل ثقلین، کرنل احتشام، میجراعتزاز کے تایا جان، کرنل (ر) چوہدری سجاد صابراور چوہدری افضال صابرکے والد محترم صوبیدار (ر) چوہدری صابر حسین قلیل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس، مختلف سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم صابرحسین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.